اُردو گرائمر
ویسے تو ہم سب کو اُردو بولنی اور لکھنی آتی ہے، لیکن اُردو میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم صحیح طریقے سے یا درست جگہ استعمال نہیں کر پاتے. اور اس کے لیئے ہمیں اُردو گرائمر کے چند اصول معلوم ہونے اور یاد رکھنے چاہیئے جو کہ ہم بچپن میں اپنی کتابوں میں پڑھ کر پھر بھول جاتے ہیں.
چلیں آج پھر سے ہم سب مل کر اُردو کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کر تے ہیں. آیئے تو پھر شروع کرتے ہیں اور کچھ آسان اور روز مرّہ کی باتوں پہ مل کر غور و فکر کرتے ہیں. تو شروع کرتے ہیں اُردو کی کچھ خاص تعریفوں سے:
لفظ
اُردو کے حروفِ تہجی کے کچھ حروف مل کر ایک لفظ بناتے ہیں.
جیسے کہ حروف ا، ر،د،و مل کر اُردو بنا دیتے ہیں. اور حروف ل،ف،ظ مل کر لفظ بنا دیتے ہیں.
لفظ کی دو اقسام ہوتی ہیں.
کلمہ اور مہمل
کلمہ:
کلمہ حروف کا وہ مجموعہ ہے جو مل کر ایک ایسا لفظ بناتے ہیں جس کا کچھ معنی ہو.
جیسے کہ پانی، پینا، کھانا، میں پانی پیتا ہوں. وغیرہ
مہمل:
مہمل حروف کا وہ مجموعہ ہے جس سے بننے والے لفظ کا کوئی خاص معنی نہ ہو.
جیسے کہ پانی ‘وانی ‘، کھانا ‘شا نا’ اس میں ‘وانی ‘اور ‘شانا’ مہمل ہیں.
کلمہ کی اقسام
آئیے کلمہ کی اقسام پہ بات کرتے ہیں. کلمہ کی چھ اقسام ہوتی ہیں.
اسم
فعل
حرف
صفت
متعلق فعل
ضمیر
اسم
اسم کلمہ کی وہ قسم ہے جو کسی شخص، جگہ یا چیز کا نام ہو. اسم کو انگریزی میں Noun کہتے ہیں.
مثلاً استاد، شاگرد، لاہور، پاکستان، کرسی، میز وغیرہ.
فعل
فعل کلمہ کی وہ قسم ہے جو کسی کام کے کرنے یا ہونے کو ظاہر کرے. فعل کو انگریزی میں Verb کہتے ہیں.
مثلاً میں کھانا ‘کھاتا’ ہوں. میں ‘پڑھ ‘ رہا ہوں.
فعل کی آگے سے دو اقسام ہوتی ہیں:
فعلِ ناقص
یہ فعل کی وہ قسم ہے جس سے کسی شخص کی حالت کا پتہ لگے، اس کا کوئی کام ظاہر نہ ہو. جیسے انگریزی میں Helping verbs ہوتے ہیں.
مثلاً میں اداس ‘ہوں ‘ . میں پیر کو وہاں ‘ہوں گا ‘.
فعلِ تام
یہ فعل کی وہ قسم ہے جس سے کسی شخص کے کوئی کام کرنے کا پتہ لگے. اس کو انگریزی میں Action verbs کہتے ہیں.
مثلاً میں سکول پیدل جاتا ہوں. ہم رات کو سوتے ہیں.
حرف
حرف کلمہ کی وہ قسم ہے جو دو جملوں یا باتوں کو آپس میں جوڑ کے ایک بامعنی جملہ بنا دے.
مثلاً اپنے عزیز رشتے داروں ‘کے ساتھ ‘ اچھا سلوک کرنا چاہیئے. اس نے امتحان میں بہت محنت کی ‘لیکن ‘ کامیاب نہ ہو سکا.
صفت
صفت کے نام سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی چیز یا شخص کی خوبی یا خامی بیان کرنے کے لیئے استعمال ہوتا ہے، اور جس کی صفت بیان کی جا رہی ہو اس کو ‘موصوف’ کہتے ہیں. جیسے کہ انگریزی میں adverbs ہوتے ہیں.
مثلاً کل رات اس نے ‘نیلا ‘ جوڑا پہنا تھا. ‘محنتی ‘ شخص کبھی بھوکا نہیں سوتا.
متعلق فعل
متعلق فعل کلمہ کی وہ قسم ہےجو کسی فعل یا کام کرنے کے متعلق کچھ بتائے.
مثلاً علی ‘اچانک ‘ ہمارے گھر آ گیا. اس نے ‘خوب ‘ دل لگا کر پڑھائی کی.
ضمیر
ضمیر کلمہ کی وہ قسم ہے جو کسی اسم کی جگہ استعمال کرتے ہیں. جیسے کہ انگریزی میں pronouns ہوتا ہے. اور جس اسم کی جگہ ضمیر استعمال ہو اسے مرجع کہتے ہیں.
مثلاً اسلم کل اسکول گیا. ‘وہ ‘ اپنی کاپی اسکول چھوڑآیا. پھر ‘اس ‘ کو دوبارہ اسکول جانا پڑا اپنی کاپی لینے.
If you like this article and want to read more articles please use below mentioned link.