نمازِ عید کا طریقہ

نمازِ عید کا طریقہ

نمازِ عید کا طریقہ

سب سے پہلے نیت کریں: میں نیت کرتا/کرتی ہوں دو رکعت نمازِ عید کی چھ زائد تکبیروں کے ساتھ واسطے اللّہ تعالیٰ کے۔
پھر اللّہُ اکبر کہہ کر ثناء پڑھتے ہیں۔
اس کے بعد اپنے ہاتھ کانوں تک لے جا کر اللّہُ اکبر (تکبیر) کہیں اور چھوڑ دیں۔
پھر دوبارہ ہاتھ کانوں تک لے جا کر تکبیر کہیں اور چھوڑ دیں۔
پھر دوبارہ ہاتھ کانوں تک لے جا کر تکبیر کہیں اور چھوڑ دیں۔ (تین زائد تکبیریں ہو گئیں)
پھر دوبارہ ہاتھ باندھ کر سورۃ الفاتحہ اور کوئی اور سورۃ پڑھیں۔
پھر اللّہُ اکبر کر کے رکوع کر کے دونوں سجدے کریں۔
پھردوسری رکعت کے لئیے دوبارہ کھڑے ہو جائیں اور اپنے ہاتھ باندھ کر سورۃ الفاتحہ اور دوسری سورۃ پڑھیں۔
پھر اپنے ہاتھ کانوں تک لے جا کر تکبیر کہیں اور چھوڑ دیں۔
پھر دونوں ہاتھ کانوں تک لے جا کر تکبیر کہیں اور چھوڑ دیں۔
پھر دونوں ہاتھ کانوں تک لے جا کر تکبیر کہیں اور چھوڑ دیں(اس طرح یہ تین تکبیریں ملا کر چھ زائد تکبیریں مکمل ہوئی)
اب پھر اللّہُ اکبر بول کر رکوع میں جا کے باقی رکعت مکمل کر کے سلام پھیر لیں۔
اور اللّہ کے حضور دعا مانگ لیں۔
اللّہ ہماری عبادات قبول فرمائے۔

نمازِ عید کا طریقہ
نمازِ عید کا طریقہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *