‏ہارون دشید اور بہلول

‏ہارون دشید اور بہلول

آج گھر ڈھائی کلو گوشت لایا ، گھر والوں نے کہا یہ تو کم لگ رہا ہے تولہ تو وہ 2کلو 250 گرام نکلا، مرغی والے کو کال کی تو اس نے پہلے کہا میں نے تو پورا دیا تھا بحث و مباحثہ کے بعد فرمایا کہ صفائی وغیرہ کرنے میں اتنا کم تو ہو ہی جاتا ہے۔
ھارون رشید نے بہلول کو ھدایت کی کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کرکے دربار میں حاضر کریں
‏بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ھے قصائی سے
پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رھے ھیں قصائی کہتا ہے “آپ یہ واقعہ “زندگی کےحسین واقعات” میں پڑھ رہے ہیں”کہ بہت برے دن ھیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سوجاوں
‏بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ھے، قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں وہ کہتا کہ کاش اللہ نے
پیدا ھی نہ کیا ھوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رھا ھوں
‏بہلول تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو ،قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رھی ھے؟ قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت خوش ھوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ھے اولاد نیک ھے زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔ بہلول واپس آتے ہیں ھارون رشید پوچھتے ہیں کہ کیا خبر ھے
‏بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصائیوں کے تول والے پتھر کم نکلے ھیں
‏ہارون دشید نے غصے سے کہا کہ پھر انھیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں؟
‏بہلول نے کہا اللہ تعالٰی انھیں خود سزا دے رھا تھا ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی..!
… حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے ،سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اے تاجروں کے گروہ! دو ایسے کام تمہارے سپرد کئے گئے ہیں کہ جن کی وجہ سے تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے، یہ ناپنا اور تولنا ہے۔
…آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگ جائیں گے تو قحط سالی، شدید تنگی اور بادشاہ کے ظلم کا شکار ہوجائیں گے.

اس روایت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے موجودہ حالات پر غور کریں کہ آج ہم میں خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کا پھیلاؤ ، قحط سالی، شدید تنگی اور حکمرانوں کے ظلم کاسامنا، دشمن کا تَسَلُّط اور مال واسباب کا لٹ جانا، تَعَصُّب اور ہمارے لسانی،قومی اختلافات یہ سب ہمارے کن اعمال کا نتیجہ ہیں.

‏ہارون دشید اور بہلول
‏ہارون دشید اور بہلول
‏ہارون دشید اور بہلول
‏ہارون دشید اور بہلول
‏ہارون دشید اور بہلول
‏ہارون دشید اور بہلول

If you like this information and want to read more information please use below mentioned link.

https://letstalkpakistan.com/

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *