Best Life Quotes in Urdu
پوری دنیا میں صرف ایک ہی شخص ہے
جو
آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہے
اور وہ آپ خود ہیں
جس نے سُکھ میں شکر ادا کیا
اُس نے دکھ میں ربّ کو بہت قریب پایا
خواب جن کے اونچے اور مست ہوتے ہیں
امتحان بھی ان کے زبردست ہوتے ہیں
غور کیا جب زندگی کے فلسفوں پر
بات مٹی سے شروع ہو کر مٹی میں جا ملی
بے قدری تو ہونی تھی
ہم اس کو میسر جو تھے
فکر میں رہو گے تو خود جلو گے
بے فکر رہو گے تو دنیا جلے گی
مجھے لوگوں کو پڑھنا نہیں آتا
مگر ان پر اعتبار کر کے سبق
ضرور مل جاتا ہے
کبھی زندگی ایک پل میں گزر جاتی ہے
کبھی زندگی کا ایک پل نہیں گزرتا
زندگی محبت کے بغیر ایسی ہے جیسے
وہ پیڑ جس میں پھول ہوں نہ پھل
ہم سب رہتے تو ایک ہی دنیا میں ہیں
لیکن سب کی دنیا الگ الگ ہے
انسان جب زندگی کے امتحانوں سے گزر کر پتھر
ہوجاتا ہے تو کوئی دل دکھا بھی دے تو برا نہیں لگتا
جو دل کے سچے ہوتے ہیں
وہ اکثر اکیلے ہوتے ہیں
وقت گہرے سمندر میں گرا ہوا موتی ہے
جس کا دوبارہ ملنا نہ ممکن ہے
محبت تو اک احساس ہے
جس سے ہو جائے، بس وہی خاص ہے
زندگی کی لڑائی اکیلے ہی لڑنی پڑتی ہے
لوگ صرف تسلی دیتے ہیں ساتھ نہں
غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں
اور غلطی کے وقت تھوڑا جھک جائیں
زندگی آسان ہو جائے گی
جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں
ایک دن انہی کے پیچھے قافلے ہوتے ہیں
آگ لگانے والوں
کو کہاں خبر
رُخ ہواؤں نے بدلہ تو
خاک وہ بھی ہونگے
کچھ لوگ مسکراہٹیں بکھیر کر بھی
یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ
وہ اندر سے مر چکے ہیں
کہنے والوں کا کچھ نہیں جاتا
سہنے والے کمال کرتے ہیں
عروج ملنے پر انسان خدا نہ بن جائے
اسی لیے خدا نے زوال رکھا ہے
وہ اللّه جانتا ہے دلوں کے حال بھی
خیالوں کے راز بھی
If you like this Best Quotes and want to read more Quotes please use below mentioned link.